منگل 10 فروری 2026 - 17:16
سانحہ اسلام آباد ترلائی میں باپ کے بعد بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا / علامہ شبیر حسن میثمی نے نماز جنازہ پڑھائی

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مسلسل 4 روز سے سانحہ اسلام آباد ترلائی کے شہداء کے جنازوں اور زخمیوں کی عیادت اور مسائل کے حل اور انتظامیہ سے روابط میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مسلسل 4 روز سے سانحہ اسلام آباد ترلائی کے شہداء کے جنازوں اور زخمیوں کی عیادت اور مسائل کے حل اور انتظامیہ سے روابط میں مصروف عمل ہیں۔ اسی ضمن میں گذشتہ کل سانحہ اسلام آباد ترلائی کے ایک اور زخمی نے جام شہادت نوش کیا۔ جس کا تعلق صوبہ سندھ ضلع لاڑکانہ تحصیل رتوڈیرو گاوں وڈا بوسن سے تھا۔

سانحہ اسلام آباد ترلائی میں باپ کے بعد بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا / علامہ شبیر حسن میثمی نے نماز جنازہ پڑھائی

رپورٹ کے مطابق اس شہید کے والد فرمان علی بوسن بھی اسی سانحہ میں روز اول شہید ہوگئے تھے۔ آج شہید علی نقی بوسن کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹری جنرل کی اقتداء میں اسلام آباد کے کمیونٹی سینٹر میں ادا کر دی گئی۔ جس میں اہل علاقہ، مومنین، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

سانحہ اسلام آباد ترلائی میں باپ کے بعد بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا / علامہ شبیر حسن میثمی نے نماز جنازہ پڑھائی

اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری نے مصائب سید الشہداء (ع) بھی بیان فرمائے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور رتوڈیرو وڈا علم پاک کے بانی سید شاہد شاہ شمسی بھی شریک تھے۔ ہر آنکھ اشکبار ہر طرف لبیک یا حسین ع کی صدائیں تھیں۔

سانحہ اسلام آباد ترلائی میں باپ کے بعد بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا / علامہ شبیر حسن میثمی نے نماز جنازہ پڑھائی

سانحہ اسلام آباد ترلائی میں باپ کے بعد بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا / علامہ شبیر حسن میثمی نے نماز جنازہ پڑھائی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha